| حکایتیں اور نصیحتیں |
تعالیٰ علیہ وآلہ وسلِّم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، ایسے رسول کہ جن کی مبارک انگلیوں سے پانی کے چشمے جاری ہو گئے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ صلَّی اللہ تعا لیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر ، آپ صلَّی اللہ تعا لیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے آل واصحاب رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین پراس وقت تک اپنی رحمت نازل فرمائے جب تک حدی خواں گنگناتا رہے اور رات کو سفر کرتا رہے۔'' (آٰمِیْنْ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْن)
مَحبّت کیا ہے؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جان لیجئے! بے شک محبت فکر وں سے کٹ جانے اور رازوں سے چھپ جانے کانام ہے۔ یہ خواص کے لئے نور اور عوام کے لئے نار (یعنی آگ)ہے ۔جس دل میں محبت داخل ہو جاتی ہے اُسے بے چین ومضطرب اور پریشان کر دیتی ہے۔ حُب (یعنی محبت ) دو حروف کامجموعہ ہے،حاء اور باء، حاء ''حتف'' سے ہے یعنی کاٹنا اور باء ''بلا ء'' سے ہے یعنی آزمائش۔ یہ حقیقۃً ایک بیماری ہے جس سے دوا اورشفا نکلتی ہے۔ اس کی ابتداء ''فنا ''اورانتہاء ''بقا''ہے۔ اس میں بظاہر مشقت و کُلفت ہے مگرباطنی طور پرسرور و لذت۔ یہ ناواقفوں کے لئے بدبختی و بیماری ہے جبکہ عارفوں کے لئے شفاء وتندرستی۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:(1) قُلْ ہُوَ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ہُدًی وَّ شِفَآءٌ ؕ وَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ فِیۡۤ اٰذَانِہِمْ وَقْرٌ وَّ ہُوَ عَلَیۡہِمْ عَمًی ؕ (پ24، حٰمۤ السجدۃ:44)
ترجمۂ کنزالایمان:تم فرماؤ وہ ایمان والوں کے لئے ہدایت اور شفا ہے اور وہ جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں ٹینٹ(روئی) ہے اور وہ ان پر اندھاپن ہے۔
(2) وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان:اور ایمان والوں کواللہ کے برابر کسی کی محبت نہیں۔(پ2،البقرۃ:165)
اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر میں حضرت سیِّدُنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: ''اَشَدُّ''سے مراد پختگی اور ہمیشگی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مشرکین جب کسی بت کی پوجا کرتے اورپھر کوئی اس سے اچھی چیز دیکھ لیتے تو اس بت کو چھوڑکر اس سے اچھی چیزکی پوجا پاٹ شروع کردیتے(یعنی کافر اپنی محبتیں بدلتے رہتے تھے جبکہ مؤمن صرف اللہ عَزَّوَجَلَّ سے محبت کرتے ہیں)۔''(التفسیر الکبیر للامام فخر الدین الرازی، سورۃالبقرۃ، تحت الآیۃ:۱۶۵، ج۲، ص۱۷۸)
حضرت سیِّدُناعکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کی تفسیریوں کرتے ہیں:اہلِ ایمان آخرت میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے بہت محبت کریں گے۔
کافر اور مؤمن کی محبت کا موازنہ:
محبت کرنے والوں کی کئی ا قسام ہیں لیکن محبِّینِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ ہی خالص و مخلص لوگ ہیں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ محبت نشان ہے: