Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
47 - 649
بتایا: ''میں اس پادری کا چا لیس سا ل سے خا دم رہا ہوں۔ اس نے اپنی موت سے تین دن قبل مجھے بلا کر کہا: ''اے میرے بچے ! میراتجھ پر اور تیرا مجھ پر حق ہے، تجھ پر میرے مکمل حقوق میں سے ایک یہ ہے کہ جب میں تین دن بعد مر جاؤں تو تم مجھے ایک تابوت میں رکھ دینا اور اُٹھا کر فلا ں جگہ رکھ دینا اور اِس جگہ کا ذکر کیا اور کہاکہ اگر تو وہا ں رکھا ہوا کوئی دوسراتابوت پائے تو میرے تابوت کو اس کی جگہ رکھ دینا اور اس کو اٹھا کر گرجے میں لے جا نا اور میرے ساتھ جو معا ملہ کرنا تجھ پر وا جب ہے وہی اس کے ساتھ کرنا (یعنی عیسائیوں کے طریقے پر دفن کرنا)۔'' جب تین دن گزر گئے تو اُن کا چہرہ خوشی سے کھِل اُٹھا، کلمہ شہا دت پڑھا اور مسلمان ہو کرانتقال کر گئے۔ پھر میں نے ان کے حکم کے مطابق عمل کیا اور اُن کو یہا ں لے آیا۔''

     (وہ بزرگ فرماتے ہیں کہ) جو تابوت وہ لوگ لے کر آئے تھے میں نے اُسے اُٹھایااور گھر کے ایک کونے میں رکھ کر کھولا تودیکھاکہ اس میں ایک ایسے بزرگ تھے، جن کے چہرے پر انوار کی بارش برس رہی تھی ، ان کے سارے بال سفیدتھے۔ میں نے ان کو تابوت سے نکالا،اُن کے کپڑے اُتارے اور پھر فقراء کے ساتھ مل کر ان کو غسل دیا، ہم نے ان پر نما زِجنا زہ پڑھی اور ایک کونے میں دفن کر دیا۔ وہ دن گواہ ہے کہ میں جب بھی باہر نکلتا ہوں تو میرے چہرے پربرے خاتمے کے خوف سے غم کے بادل برسنے لگتے ہیں۔ میرا لوگوں سے جدا رہنے کا سبب یہی ہے۔''
رِقَّت انگیز دُعا:
    ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ سے حسن خاتمہ کا سوال کرتے ہیں اور اس کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے ہیں،بے شک حد سے بڑھنے والے ہی اس کی خفیہ تدبیر سے بے خوف رہتے ہیں۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ !ہم تیری بارگاہ میں تیرے محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا وسیلہ پیش کرتے ہیں، اور ہمارا ایمان ہے کہ تیرے محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم تیری بارگاہ میں ہم عاصیوں اور گناہگاروں کی شفاعت فرمائيں گے۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ !ہم کو خوف سے امن عطا فرما دے، ہمارے عیوب کی پردہ پوشی فرما اور ہمارے گناہ معاف فرما دے۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! اگر تو بھی صرف انہیں ہی اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے گاجو تیرے نیک بندے ہیں توپھر ہمیں بتا کہ ہم جیسے گناہ گاروں کو کون قبول کریگا؟ یااللہ عَزَّوَجَلَّ !اگر تو اطاعت گزار بندوں پر ہی رحم وکرم کی بارش نازل فرمائے گاتو کوتاہی کرنے والوں اور عاصیوں پر کون کرم کریگا؟ یااللہ عَزَّوَجَلَّ !ہم اپنے نفسوں کی برائی کو اچھی طرح جان چکے لہٰذا ہم پر نظرِ کرم فرما اور ہماری توبہ قبول فرما۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ !ہم پر ایسا فضل وکرم فرما جو ہمیں تیری ذات کے سوا ہر چیز سے بے پرواہ کر دے، ہمیں اطاعت کی توفیق ، معصیت سے نفرت اور پُرخلوص نیت کی دولت سے نواز دے،ہمیں اپنی ایسی رحمت سے نوازکہ جو ہماری کمی اور کوتاہی کو پورا کر دے اور ہمارے فقر کو غنا سے بدل دے، ہمارے گناہوں کو مٹا دے اور ہماری قدر ومنزلت میں
Flag Counter