Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
433 - 649
    حضرت سیِّدُنا مجاہد علیہ رحمۃاللہ الواحد حضرت سیِّدُنا امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مرضِ وصال میں اس وقت حاضر ہوئے جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قریب المرگ تھے۔ وہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھ کر رونے لگے اور عرض کی: اے ابو عبداللہ! مجھے کچھ وصیت فرمائیے ۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی زبان مبارک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی:
 (1) لِمِثْلِ ہٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوۡنَ ﴿61﴾
ترجمۂ کنزالایمان:ایسی ہی بات کے لئے کامیوں کوکام کرناچا ہے۔(23،الصّفّٰت:61)

    پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے داعئ اجل کو لبیک کہا اور آپ کا طائر ِ روح قَفَسِ عُنْصُری سے پرواز کر گیا۔

     اللہ عَزَّوَجَلَّ کی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر رحمت ہو اورآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ (آمین)
وَصَلَّی اللہ عَلٰی سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن
Flag Counter