Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
396 - 649
اپنے لئے اور تمام مؤمنین کے لئے اطاعت پر قائم رہنے کی دعا کرتے اور جب آیت عذاب پڑھتے تو اس سے پناہ طلب کرتے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اپنے لئے اور تمام اہلِ ایمان کے لئے نجات کی دعا کرتے ۔''
 (تاریخ بغداد،الرقم۴۵۴، محمد بن ادریس الشافعی، ج۲، ص۶۱)
       آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے: ''سولہ سال سے میں نے پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایاکیونکہ یہ بدن کو بھاری کر تا، دل کو سخت کرتا، ذہانت کو ختم کرتا، نیند کو غالب کرتا اور بندے کو عبادت میں سُسْت کرتا ہے ۔''
 (حلیۃ الاولیاء، الامام الشافعی، الحدیث۱۳۳۸۶، ج۹،ص۱۳۵)
     آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایاکرتے تھے: ''میں نے ساری زندگی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نہ سچی قسم کھائی، نہ جھوٹی۔''
 (حلیۃ الاولیاء،الامام الشافعی،الحدیث۱۳۳۹۱،ج۹،ص۱۳۶،بدون''فی عمری'')
    ایک بار آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کوئی مسئلہ پوچھاگیاتو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خاموش رہے۔ جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جواب نہ دینے کی وجہ پوچھی گئی تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا: ''تاکہ میں جان سکوں کہ خاموش رہنے میں بہتری ہے یا جواب دینے میں ۔''
 (احیاء علوم الدین،کتاب العلم،باب ثانی فی العلم المحمود والمذموم واقسامھما واحکامھما،ج۱،ص۴۴)
امامِ مالک علیہ رحمۃ اللہ الخالق سے اِکتسابِ فیض :
    حضرت سیِّدُنا امام مزنی علیہ رحمۃاللہ الغنی اورحضرت سیِّدُنا محمد بن عبداللہ بن عبد الحکم علیہ رحمۃاللہ الاکرم فرماتے ہیں کہ ''حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃاللہ الکافی حضرت سیِّدُناامام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ''میں آپ سے مؤطَّاء پڑھنا چاہتا ہوں۔'' حضرت سیِّدُناامام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ''میرے کاتب حبیب کے پاس چلے جاؤ، وہ اس کی قرا ء َت کرتاہے۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی: ''اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ سے راضی ہو! مجھ سے ایک صفحہ سن لیجئے، اگر میراپڑھنا اچھا لگے تو میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پڑھ کر سناؤں گا ورنہ چھوڑ دوں گا۔''حضرت سیِّدُنا امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:''پڑھئے!'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک صفحہ پڑھا اور خاموش ہو گئے۔

     حضرت سیِّدُنا امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:'' مزید پڑھئے۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک صفحہ پڑھ کر پھرخاموش ہو گئے۔ امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پھر ارشاد فرمایا:'' مزید پڑھئے!'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پھر پڑھا تو امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بہت اچھا لگا۔ پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاں پوری مؤطَّاء پڑھی اورجب دوبارہ حاضرِ خدمت ہوئے تو
Flag Counter