Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
301 - 649
جس نے ہم سے مانگا اور ہم نے عطا نہ کیا؟ کو ن ہے جس نے  گناہوں سے معافی چاہی اور ہم نے اُسے دھتکار دیا؟ کیونکہ میں سب سے بڑھ کر خطاؤں کو بخشنے والا، سب سے بڑھ کر عیبوں کی پردہ پوشی کرنے والا، سب سے بڑھ کر مصیبت زدوں کی مدد کرنے والا، گریہ وزاری کرنے والے پر سب سے زیادہ مہربان اور سب سے زیادہ غیبوں کی خبر رکھتاہوں۔ اے میرے بندے! میرے درپہ کھڑا ہوجامیں تیرا نام اپنے دوستوں میں لکھ دوں گا، سحری میں میرے کلام سے لطف اندوز ہو میں تجھے اپنے طلب گاروں میں شامل کردوں گا، میری بارگاہ میں حاضری سے لذت حاصل کر میں تجھے لذیذ (پاکیزہ)شراب پلاؤں گا، غیروں کو چھوڑ دے، فقر کو لازم پکڑ لے، سحری کے وقت عاجزی وانکساری کی زبان کے ساتھ مناجات کر۔'' 

    اے میرے اسلامی بھائیو!میزان پر کھڑے ہو کر اعمال کا حساب دینا بہت دشوارہے،اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سامنے اپنے  گناہوں بھرے وجود کو لے کر کھڑا ہونا انتہائی مشکل ہے۔ پس تم کب تک کھیل کود میں وقت برباد کرتے رہوگے؟ زندگی توبہت مختصر ہے۔ ابھی توتم ان ہولناکیوں سے بے خبر ہوجن کا تمہیں سامنا کرنا پڑے گا۔ جب قبر والوں کو اٹھایا جائے گا اور صور پھونکا جائے گااور جو کچھ سینوں میں پوشیدہ ہے سب ظاہر ہو جائے گاتو اس وقت تمہیں سخت ندامت و شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اے میرے اسلامی بھائیو!جب دِل گلے کے پاس آجائیں گے، اور حسرت وندامت خنجر کی طرح کلیجے پھاڑ دے گی، اور نافرمانوں کی پیاس سخت گرمی کی وجہ سے جوش مارے گی۔تو اے نافرمان شخص! گناہ ترک کرکے جلدی سے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں حاضر ہوجا اورنفع کی بہاروں کوحاصل کر لے اس سے پہلے کہ وہ (بہاریں) گزر جائیں اور صور پھونک دیا جائے۔

    افسوس ہے ان دلوں پر جو لوہے سے زیادہ سخت ہیں! افسوس ہے ان جانوں پر جو ہدایت کے راستے سے بھٹکی ہوئی ہیں! افسوس ہے ان آنکھوں پر جو چٹانوں کی سختی سے زیادہ جمی ہوئی ہیں (کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے خوف سے آنسو نہیں بہاتیں)! عنقریب خواہشاتِ نفسانیہ کی پیروی کرنے والے پیپ کی شراب پئیں گے، جب ان کے برے اعمال ظاہر ہوں گے تو ان کے ہوش و حواس اڑ جائیں گے۔
فَاِذَا ہُمۡ قِیَامٌ یَّنۡظُرُوۡنَ ﴿68﴾
ترجمہ کنزالایمان:جبھی وہ دیکھتے ہوئے کھڑے ہو جائیں گے۔(پ24،الزمر:68)

    کاہلی وسستی نے کتنے نوجوانوں کوخائب وخاسر کردیا۔اور کتنے غافلوں کے دل غفلت نے بےکار کردئیے۔ اور کتنے امید باندھنے والوں کی آنکھوں پر ان کی امیدوں نے پردہ ڈال دیا۔اور کتنے خوفِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ رکھنے والوں کے دلوں کواسباب نے کمزور کر دیا ، ان کے اور ان کی خواہشات کے درمیان رکاوٹ بن گئے۔
فَاِذَا ہُمۡ قِیَامٌ یَّنۡظُرُوۡنَ ﴿68﴾
ترجمہ کنزالایمان:جبھی وہ دیکھتے ہوئے کھڑے ہو جائیں گے۔(پ24،الزمر:68)
Flag Counter