جب آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم معراج سے واپس تشریف لائے تو کائنات آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے نورسے روشن ہو گئی،اور تمام موجودات آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی مہک سے مُعطَّر ہو گئیں۔ جب آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی عطا کردہ فضیلت اورجاہ و مرتبہ کی خبر لوگوں کو دی توامیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سب سے پہلے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی تصدیق کی اورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو بشارت ومبارکباد پیش کی اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کی بات میں ذرہ بھر شک نہ کیا۔
پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو شرف و قرب کے خِلْعتِ فاخرہ سے نوازا اورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو اطاعت کا مرکز بنایااورجہنم اور اس کی آگ سے چھٹکارے کے لئے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کوشفاعت کا محور بنایا اور وعدہ فرمایا کہ جو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر دُرود پاک پڑھے گا اس کی دعا قبول کرلی جائے گی اور سینہ کشادہ کر دیاجائے گا۔ کیونکہ، اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: