| حکایتیں اور نصیحتیں |
اندر وہاں پہنچ گئے لیکن واپسی پر وہی سفر تھکاوٹ اور تکلیف کے ساتھ پانچ دنوں میں طے ہوا۔ان کی یہ بات سنتے ہی میں نے اسی وقت پڑھا:
''اَشْھَدُ اَنْ لَّا ۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ وَاَنَّ دِیْنَ الْاِسْلَامِ حَقٌّ۔''
پھر میں روم سے نکل کر مسلمانوں کے شہرآگیا۔
اے میرے مولیٰ! اگر توصرف باعمل لوگوں پر رحم فرمائے گا تو ہمارے جیسے کوتاہ کدھر جائیں گے، اگر تو صرف مخلصین کی نمازیں قبول فرمائے گا تو ریاکاروں کے اعمال کون قبول کریگا،اگر تو صرف محسنین پر کرم فرمائے گا تو گنہگاروں پر کون کرم کریگا۔ اے اللہ عزَّوَجَلَّ ! ہم تجھ سے حُسنِ ظن رکھتے ہیں۔ اے وہ ذات جسے ہماری آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں! ہماری تمام لغزشیں معاف فرما۔صَلَّی اللہُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن