Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
137 - 649
کی: ''اے میرے مولیٰ عَزَّوَجَلَّ !اس سے میرا مقصد صرف تیرا دیدار تھا کہ تومجھے اپنا جلوہ دکھادے ،اس کے بعد تیری مرضی جو بھی معاملہ فرمائے۔'' تو اللہ عزَّوَجَلَّ نے ارشادفرمایا :''مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم! تیرے محافظ فرشتے چالیس سال سے میری بارگاہ میں تیرا نامۂ اعمال لا رہے ہیں جس میں ایک گناہ بھی نہیں۔پس میں ضرور تجھے عزت کا لباس پہناؤں گا اور اپنے دیدار سے تیری آنکھیں ٹھنڈی کروں گا۔''

    خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم! یہ ربّ ِ مجید عَزَّوَجَلَّ کے خاص اور پسندیدہ بندے ہیں۔ مقصود کی طرف سبقت لینے والے اور رب عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک پاک وصاف ہیں۔ اے دھتکارے ہوئے بدبخت شخص!تیرا کیا بنے گا کہ تو معبودِ حقیقی عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کرنے کی وجہ سے ان سے جدا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم!تجھے اپنے نفس پر گریہ وزاری کرنی چاہے اور اس شخص کی طرح آہ وبُکا کرنی چاہے جسے ربّ ِکریم عَزَّوَّجَلَّ کی بارگاہ سے دھتکار کر دور کردیا گیاہو۔
وَصَلَّی اللہ عَلٰی سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ سَلَّم تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا۔
Flag Counter