Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
102 - 649
    حضرتِ سیِّدُنامجاہدعلیہ رحمۃ اللہ الواحد فرماتے ہیں کہ شب ِ قدر میں عبادت اور نیک عمل ایسے ہزار مہینوں کی عبادت اور نیک عمل سے بہتر ہے جس میں شب ِ قدر نہ ہو۔

    حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے مروی ہے کہ حضور نبئ کریم، ر ء ُ وف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے پاس بنی اسرائیل کے ایک شخص کا تذکرہ ہوا، جس نے ایک ہزار ماہ اللہ عزَّوَجَلَّ کی راہ میں جہادکیا۔صحابۂ  کرام علیہم الرضوان کو اس سے بہت تعجب ہوا اورتمنا کرنے لگے: ''کاش! ان کے لئے بھی ایسا ممکن ہوتا۔'' توآپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے عرض کی: ''اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ! تو نے میری امت کو کم عمر عطا فرمائی اب ان کے اعمال بھی کم ہوں گے۔'' تو اللہ عزَّوَجَلَّ نے آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو شب قدر عطا فرمائی اور ارشاد فرمایا: ''اے محمد(صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)! شب قدرہزار مہینوں سے بہترہے جومیں نے تجھے اور تیری امت کو ہر سال عطا فرمائی ہے۔ یہ رات ماہِ رمضان میں تمہارے لئے اور قیامت تک آنے والے تمہارے امتیوں کے لئے ہے جو ہزارمہینوں سے بہتر ہے۔'' اللہ عزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
 (2) تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَ الرُّوۡحُ فِیۡہَا بِاِذْنِ رَبِّہِمۡ ۚ مِنۡ کُلِّ اَمْرٍ ۙ﴿ۛ4﴾سَلٰمٌ ۟ۛ ہِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْرِ ٪﴿5﴾
  (صحیح البخاری ، کتاب فضل لیلۃ القدر باب فضل لیلۃ القدر ، الحدیث ۲0۱۴،ص ۱۵۷)
آخری سات راتوں میں تلاش کرو:
    حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ'' کچھ صحابۂ  کرام علیہم الرضوان نے آخری سات راتوں میں خواب میں شب ِقدر دیکھی تو حضورنبئ پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: '' میں دیکھتا
بقیہ۔۔۔۔۔۔ (اخرجہ ابن جریر عن طریق مجاہد) یہ اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم پر کَرَم ہے کہ آپ صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم کے اُمَّتی شب ِ قدر کی ایک رات عبادت کریں تو ان کا ثواب پچھلی اُمت کے ہزار ماہ عبادت کرنے والوں سے زیادہ ہو۔''
Flag Counter