| حکایتیں اور نصیحتیں |
(۲)۔۔۔۔۔۔قدر کا معنی تنگی ہے، چونکہ اس رات زمین اپنی وسعت کے باوجود فرشتوں کی کثرت کی وجہ سے تنگ ہوجاتی ہے،اس لئے اسے لیلۃالقدر کہا جاتاہے۔ (۳)۔۔۔۔۔۔قدر کا معنی حکم ہے،چونکہ اس رات اشیاء کے متعلق ان کی حقیقتوں کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیں اس لئے اسے لیلۃ القدر کہا جاتاہے۔ (۴)۔۔۔۔۔۔قدر کامعنی عزت ہے یعنی جس کی کوئی قدر و قیمت نہ ہو وہ بھی اس رات کی برکت سے صاحب ِ قدر ہوجاتاہے۔ اس لئے اس کانام لیلۃالقدر ہے۔ (۵)۔۔۔۔۔۔یا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں قدر والی کتاب نازل ہوئی،یایہ کہ اس میں قدر والے فرشتے نازل ہوتے ہیں۔
کیا لیلۃُ القدراب بھی باقی ہے ؟
اس میں علماء کا اختلاف ہے کہ کیا شب ِ قدر اب بھی باقی ہے یا یہ صرف حضور نبئ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے زمانے کے ساتھ خاص تھی؟اس بارے میں دو ا قوال ہیں جن میں سے صحیح ترین یہی ہے کہ یہ اب بھی باقی ہے اور ماہِ رمضان میں آتی ہے۔
کون سی رات لیلۃُ القدر ہے ؟
اس میں اختلاف ہے کہ شب ِ قدر کون سی رات ہے، اس کے متعلق چھ اقوال ہیں:(۱)۔۔۔۔۔۔رمضان المبارک کی پہلی رات (۲)۔۔۔۔۔۔ اکیسویں رات(۳)۔۔۔۔۔۔ تیئسویں رات(۴)۔۔۔۔۔۔ پچیسویں رات(۵)۔۔۔۔۔۔ ستائیسویں رات اور(۶)۔۔۔۔۔۔انتیسویں رات۔ اور بعض کا قول ہے کہ شب ِ قدر ماہِ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں منتقل ہوتی رہتی ہے۔
شب ِ قدرہزار مہینوں سے بہترہے:
ارشادِ باری تعالیٰ ہے :
(1) وَ مَاۤ اَدْرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الْقَدْرِ ؕ﴿2﴾لَیۡلَۃُ الْقَدْرِ ۬ۙ خَیۡرٌ مِّنْ اَلْفِ شَہۡرٍ ؕ﴿3﴾
ترجمۂ کنزالایمان :اور تم نے کیا جانا کیا شب قدر، شبِ قدرہزار مہینوں سے بہتر۔(۱) (پ30،القدر: 2۔3)
1۔۔۔۔۔۔مفسِّر شہیر، خلیفۂ اعلیٰ حضرت، صدرالافاضل، سیِّد محمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الہادی تفسیر خزائن العرفان میں اس آیتِ مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں: '' (یعنی ایسے ہزار مہینے) جو شب ِ قدر سے خالی ہوں۔ اس ایک رات میں نیک عمل کرنا ہزار راتوں کے عمل سے بہتر ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ ''نبی کریم صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم نے اُمَمِ گذشتہ کے ایک شخص کا ذکر فرمایا جو تمام رات عبادت کرتا تھا اور تمام دن جہاد میں مصروف رہتا تھا۔ اس طرح اس نے ہزار مہینے گزارے تھے۔ مسلمانوں کو اس سے تعجب ہوا تو اللہ تعالیٰ نے آپ صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم کو شب ِقدر عطا فرمائی اور یہ آیت نازل کی کہ شب ِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔۔۔۔۔۔۔بقیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔۔۔۔