معراج پر شدتِ جذبات سے رونے لگی۔دل چاہتا تھا کہ آنکھیں بند کروں اور بار بار وہی منظر دیکھوں۔ اب بھی ہر رات اسی امید پر دُرودِ پاک پڑھتے پڑھتے سوتی ہوں کہ کاش میری دوبارہ قسمت جاگ اٹھے۔
؎ سنا ہے آپ ہر عاشق کے گھر تشریف لاتے ہیں
میرے گھر میں بھی ہو جائے چراغاں یا رسول اللہ! (1)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے شہزادے اور شہزادیاں
٭ شہزادے: پیارے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تین۳ شہزادے تھے، جن کے اسمائے مُبَارَکہ یہ ہیں:
(۱) ...حضرت سیِّدنا قاسِم (۲) ...حضرت سیِّدنا ابراہیم
(۳) ...طَیِّب وطاہِر حضرت سیِّدنا عبد الله رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ
٭ شہزادیاں: مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم كی چار۴ شہزادیاں تھیں، جن کے اسمائے مُبَارَکہ یہ ہیں:
(۱) ...حضرت سیِّدَتُنا زینب (۲) ...حضرت سیِّدَتُنا رُقَیَّہ
(۳) ...حضرت سیِّدَتُنا اُمِّ کلثوم (۴) ...حضرت سیدتنا فاطمۃ الزہرا
رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ
(المواهب اللدنية، الفصل الثانى فى ذكر اولاد الكرام، ١/٣٩١)
________________________________
1 - میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا، ص۲۱.