حیرت انگیز حادثہ |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ؕ
دُرُودِ پاک کی فضیلت
شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانی دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درودوسلام''میں نقْل فرماتے ہیں کہ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار ، بِاِذنِ پرَوَرْدگار، دوعالَم کے مالِک ومُختار، شَہَنشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ برکت نشان ہے:'' بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دنیامیں مجھ پر زیادہ درودِ پاک پڑھے ہوں گے ۔''
( ترمذی،کتاب الوتر، ج ۲، ص۲۷،دارالفکر بیروت )
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(1)حیرت انگیز حاد ثہ
بروز اتوار ۲۶ ربیعُ النُّور شریف ۱۴۲۰ ھ بمطابِق 11.7.1999 بوقت دوپہرپنجاب کے مشہور شہرلالہ موسیٰ کی ایک مَصروف شاہراہ پرکسی ٹرالر نے دعوتِ اسلامی کے ایک ذمّہ دار،مُبلِّغ دعوتِ اسلامی محمدمُنیر حسین عطاّری