Brailvi Books

ہاتھوں ہاتھ پُھوپھی سے صُلح کر لی
18 - 24
ہیں۔					             (تفسیر نعیمی ج۱ص ۴۴۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’حُسنِ سُلوک‘‘ کے سات حُرُوف کی نسبت
سے صِلۂ رِحمی کے7 مَدَنی پھول
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1197 صفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘ جلد3 صَفْحَہ 559تا560پرسے ’’حُسنِ سُلوک‘‘ کے سات حُرُوف کی نسبت سے سات مَدَنی پھول قبول فرمایئے:
{1} کس رشتے دار سے کیا برتاؤ کرے
احادیث میں مُطلَقاً (یعنی بغیر کسی قید کے)رشتے والوں کے ساتھ صِلہ(یعنی سُلوک) کرنے کا حکم آتا ہے، قرآنِ مجید میں مُطلَقاً (یعنی بِلا قید)ذوِی القربیٰ (یعنی قرابت والے) فرمایا گیا مگر یہ بات ضَرور ہے کہ رِشتے میں چُونکہ مختلف دَرَجات ہیں (اسی طرح) صِلَۂ رِحم (یعنی رشتے داروں سے حسنِ سلوک) کے دَرَجات میں بھی تفاوت(یعنی فرق) ہوتا ہے۔ والِدین کا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے، ان کے بعد ذُورِحم محرم کا،( یعنی وہ رشتے دار جن سے نسبی رشتہ ہونے کی وجہ سے نکاح ہمیشہ کیلئے حرام ہو ) ان کے بعد بَقِیَّہ رشتے والوں کا علیٰ قدر ِمراتب۔ (یعنی رشتے میں نزدیکی کی ترتیب کے مطابق) (رَدُّالْمُحتار ج۹ ص۶۷۸)