Brailvi Books

ہاتھوں ہاتھ پُھوپھی سے صُلح کر لی
1 - 24
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ؕ
اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
 ہاتھوں ہاتھ پُھوپھی
 سے صُلح کر لی

شیطٰن لاکھ سُستی دلائے  مگر آپ یہ رسالہ(25صَفحات)  مکمَّل
 پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو مفید ترین معلومات ملیں گی۔
درود شریف کی فضیلت
(صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی محمَّد کی فضیلت)
حضرتِ سیِّدُنا ابو المُظَفَّر محمد بن عبد اللہ خَیّام سمر قندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں: میں ایک روز راستہ بھول گیا،اچانک ایک صاحب نظر آئے اور اُنہوں نے کہا:’’میرے ساتھ آؤ۔‘‘ میں ان کے ساتھ ہولیا۔ مجھے گمان ہوا کہ یہ حضرتِ سیِّدُنا خِضَر عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ہیں۔ میرے اِستفسار (یعنی پوچھنے) پر اُنہوں نے اپنا نام خِضَربتایا، ان کے ساتھ ایک اور بزرگ بھی تھے، میں نے ان کا نام دریافت کیا تو فرمایا: یہ اِلیاس(عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام) ہیں۔ میں نے عرض کی : اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ پررَ حمت فرمائے، کیا آپ دونوں حضرات نے سرورِ کائنات ،شَہنشاہِ موجودات، مَحبوبِ ربُّ الْاَرضِ وَالسَّمٰوت، احمدِمُجتَبیٰ، مُحَمَّدِ مصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زیارت کی ہے؟اُنہوں