Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
65 - 109
میں داخِل ہو جائیں گے ۔
(ترمذی، ابواب صفۃ الجنۃ، باب ماجاء حفت الجنۃ بالمکارہ۔۔الخ، ۴ /۲۵۲، حدیث: ۲۵۶۹)
 آگ کا عذاب
دوزخیوں کو جہنّم کی آگ میں بار بار جلایا جائے گا جب وہ جل بھن کر کوئلہ ہو جائیں گے تو پھر دوبارہ ان کی ہڈیوں پر نیا گوشت اور نیا چمڑاآجائے گا اور پھر اُن کو آگ میں جلایا جائے گا، یہ عذاب بار بار ہوتا رہے گا۔جہنّم کی آگ کی گرمی کا یہ عالم ہے کہ حضور اکرم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ ایک ہزار برس تک جہنّم کی آگ کو بھڑکایا گیا تو وہ سرخ ہو گئی، پھر دوبا رہ ایک ہزار برس تک بھڑکائی گئی تو وہ سفید ہو گئی، پھر تیسری بار جب ایک ہزار برس تک بھڑکائی گئی تو وہ کالے رنگ کی ہو گئی، اب وہ نہایت ہی خوفناک سیاہ رنگ کی ہے۔ 
(ترمذی،کتاب صفۃ جہنم، ۴ / ۲۶۶، حدیث:۲۶۰۰)
جہنّم کی لگامیں
دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا فرمانِ عالیشان ہے: بروزِ قِیامَت جب جہنّم کو لایا جائے گا تو اس کی 70ہزار لگامیں ہوں گی اور ہر لگام کو 70ہزار فرشتے پکڑ کر کھینچ رہے ہوں گے۔ 
(مسلم، کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمہا و اہلھا، باب فی شدۃ حر نار جہنم، ص ۱۵۲۳، حدیث:۲۸۴۲)