Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
23 - 109
کرنے اور گناہوں میں مُلَوَّث ہو جانے کی ترغیب دیتا ہے۔‘‘
(فیض القدیر، ۳ /۱۰۲، تحت الحدیث:۲۷۹۵)
پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا اجنبی مردو عورت کے تنہائی اختیار کرنے میں تباہی ہی تباہی ہے، لہٰذا اس سے بچنے ہی میں عافیت ہے۔ تاریخ میں ایسی بَہُت سی مثالیں موجود ہیں کہ اَجنبی مَرْد و زَنْ کے تنہائی اختیار کرنے کے سبب شیطان نے اپنا کام دِکھایا اور انہوں نے اپنا مُنْہ کالا کر لیا۔ چنانچہ شیطان کس طرح انسان کو پھانس کر برباد کرتا ہے اِس کو سمجھنے کیلئے ایک عِبْرَتْناک حِکایت مُلاحَظہ فرمایئے۔ 
بدنصیب عابِد
منقول ہے:بنی اسرائیل میں ایک بَہُت بڑا عابِد یعنی عبادت گزار شخص تھا ۔ اُسی عَلاقے کے تین بھائی ایک بار اُس عابِد کی خِدْمَت میں حاضِر ہو کر عرض گزار ہوئے کہ ہمیں سفر درپیش ہے،واپَسی تک ہماری جوان بہن کوہم آپ کے پاس چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں ۔عابِدنے خوفِ فِتنہ کے سبب معذِرت چاہی مگر ان کے پیہم اِصرار پر وہ تیّار ہو گیا اور کہا کہ میں اپنے ساتھ تو نہیں رکھوں گا، کسی قریبی گھر میں اُس کو ٹھہرا دیجئے۔ چُنانچِہ ایسا ہی کیا گیا ۔ عابِد کھانا اپنے عِبادت خانے کے دروازے کے باہَر رکھ دیتا اور وہ اٹھا کر لے جاتی ۔ کچھ دِن کے بعد شیطان نے