Brailvi Books

گناہوں کی نحوست
8 - 105
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنؕ
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمؕبِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمؕ

گناہوں کی نحوست(1)

درودِ پاک کی فضیلت
سرکارِمدینہ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے: تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر درود پڑھ کرآراستہ کرو کہ تمہارا مجھ پر درود پڑھنا بروزِ قیامت تمہارے لیے نور ہوگا۔(2)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آغاز تو اچھا تھا مگر انجام بہت ہی برا
ایک شخص بستر پر لیٹا غفلت کی گہری نیند سورہا تھا کہ خوابوں کی دنیا میں پہنچ گیا،کیا دیکھتا ہے کہ وہ ایک وسیع وعریض،سر سبز و شاداب جنگل میں ہے،جنگل کا 

(1)  مبلغ دعوتِ اسلامی و نگران مرکزی مجلسِ شوریٰ حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی نے یہ بیان ۱۴۲۶؁ھ بمطابق 2005 ؁ء کو ہند (انڈیا) میں تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں فرمایا۔ ۱۲ ربیع الثانی ۱۴۳۴ ھـ بمطابق 23 فروری  2013ء کو ضروری ترمیم و اضافے کے بعد تحریری صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ (شعبہ رسائل دعوتِ اسلامی مجلس المدینۃ العلمیہ)
(2) فردوس الاخبار،۱/ ۴۲۲، حدیث: ۳۱۴۹