Brailvi Books

غصّے کا علاج
7 - 7
 (کیمیائے سعادت ج ۲ ص ۶۰۱ انتشا رات گنجینہ تہران) سیِّدُنا حسن بصری رحمۃ اﷲتعالیٰ علیہ فرماتے ہیں ، اے آدمی! غُصّہمیں تو خوب اُچھلتا ہے ،کہیں اب کی اُچھال تجھے دوزخ میں نہ ڈال دے۔(احیاءُ العلوم ج۳ص۲۰۵دارصادربیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
غُصّے کی تعریف
    مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں: ''غَضَب یعنی غُصّہ نفس کے اُس جوش کا نام ہے جو دوسرے سے بدلہ لینے یا اسے دَفع (دور)کرنے پر اُبھارے۔'' 

    (مرأۃ المناجیح ج۶ ص۶۵۵ ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیاء لاہور)
''غُصّے سے ربِّ پاک کی پناہ'' کے سولہ حُرُوف کی نسبت سے غُصّے سے جَنَم لینے والی16 بُرائیوں کی نشاندہی
غُصّہ کے سبب بَہُت ساری برائیاں جنم لیتی ہیں جو آخِرت کیلئے تباہ کُن ہیں مَثَلًا :
Flag Counter