Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
94 - 96
عطار کو ہر ايک نے آنکھوں پے بٹھايا ۱ ؎

ياغوث !اسے دامن رحمت میں چھپاؤ
رونق کل اولیاء ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
رونق کل اولیاء ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ				۔

پیشوائے اصفیاء ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ				۔

۔			آپ ہیں پیروں کے پیراور آپ ہیں روشن ضمیر

۔			آپ شاہِ اتقیاء ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ

تھَر تھَراتے ہیں سبھی جنّات تیرے نام سے					۔

ہے ترا وہ دبدبہ ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ			۔

۔			اہل محشر دیکھتے ہی حشر میں یوں بول اٹھے 

۔			مرحبا صد مرحبا ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ

آپ جیسا پیر ہوتے کیا غرض دَردَر پھروں					۔

آپ سے سب کچھ ملا ،ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ			۔

۔			غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئیے میری مدد کے واسطے

۔			دشمنوں میں ہوں گِھرا ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ

دُور ہوں سب آفتیں ہودُور ہر رنج و بلا					۔

بہرِ شاہِ کربلارضی اللہ تعالیٰ عنہياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ		۔

۔			ہے یہی عطّار کی حاجت مدینے میں مرے

۔			ہو کرم بہرِ ضیاء ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
Flag Counter