Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
91 - 96
کہا جس نے یا غوث اَغِثْنِیْ تو دم میں			۔

ہر آئی مصیبت ٹلی غوث اعظم				۔

۔			نہیں کوئی بھی ایسا فریادی آقا

۔			خبر جس کی تم نے نہ لی غوث اعظم

مری روزی مجھ کو عطا کر دے آقا				۔

ترے در سے دنیا نے لی غوث اعظم				۔

۔			نہ مانگوں میں تم سے تو پھر کس سے مانگوں

۔			کہیں اور بھی ہے چلی غوث اعظم

صدا گر یہاں میں نہ دوں تو کہاں دوں				۔

کوئی اور بھی ہے گلی غوث اعظم				۔

۔			جو ڈوبی تھی کشتی وہ دم میں نکالی

۔			تجھے ایسی قدرت ملی غوث اعظم

ہمارا بھی بیڑا لگا دے کنارے				۔

تمہیں ناخدائی ملی غوث اعظم				۔

۔			جو قسمت ہو میری بُری اچھی کر دے

۔			جو عادت ہو بد کر بھلی غوث اعظم

فدا تم پہ ہو جائے نوریٔ مضطر				۔

یہ ہے اس کی خواہش دلی غوث اعظم			۔

                                 (سامان بخشش،صفحہ۱۰۷)