| غوثِ پاک کے حالات |
نکالا ہے پہلے تو ڈوبے ہوؤں کو ۔
اور اب ڈوبتوں کو بچا غوث اعظم ۔
۔ گرانے لگی ہے مجھے لغزش پا
۔ سنبھالو ضعیفوں کو یا غوث اعظم
مری مشکلوں کو بھی آسان کیجئے ۔
کہ ہیں آپ مشکل کشا غوث اعظم ۔
۔ کہے کس سے جا کر حسن اپنے دل کی
۔ سنے کون تیرے سوا غوث اعظم
(ذوق نعت،صفحہ نمبر۱۰۷)تیرے گھرسے دنیاپلی غوث اعظم رحمۃاللہ تعالٰی علیہ
کھلا میرے دل کی کلی غوث اعظم ۔ مٹا قلب کی بے کلی غوث اعظم ۔ ۔ مرے چاند میں صدقے آجا ادھر بھی ۔ چمک اٹھے دل کی گلی غوث اعظم ترے رب نے مالک کیا تیرے جد کو ۔ تیرے گھر سے دنیا پلی غوث اعظم ۔ ۔ وہ ہے کون ایسا نہیں جس نے پایا ۔ ترے در پہ دنیا ڈھلی غوث اعظم