امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں، اورقادری سلسلے کی تو کیا بات ہے! شیخ ابوسعودعبداللہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ بیان کرتے ہیں: ''ہمارے شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے مریدوں کے لئے قیامت تک اس بات کے ضامن ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی توبہ کئے بغیر نہیں مرے گا۔''
(بہجۃالاسرار،ذکرفضل اصحابہ وبشراھم،ص۱۹۱)
مگریہ بات ذہن میں رہے!کہ چونکہ حضور غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ،مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جہنم سے آزادی اوردُخولِ جنت جیسے عظیم منافع متوقع ہیں ۔ لہٰذا شیطان آپ کو مُرید بننے سے روکنے کی بھرپور کوشش کریگا۔ آپ کے دل میں خیال آئے گا، میں ذراماں باپ سے پوچھ لوں، دوستوں کا بھی مشورہ لے لوں،ذرانمازکاپابندبن جاؤں،ابھی جلدی کیاہے،ذرامُریدبننے کے قابل توہو جاؤں،پھر مُرید بھی بن جاؤں گا۔میرے پیارے اسلامی بھائی!کہیں قابل بننے کے انتظار میں موت نہ آسنبھالے، لہٰذا مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہے۔یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں، دونوں جہاں میں ان شاء اللہ عزوجلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔