Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
60 - 96
دریاؤں پرآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی حکومت :
    ایک دفعہ دریائے دجلہ میں زور دار سیلاب آگیا، دریا کی طغیانی کی شدت کی وجہ سے لوگ ہراساں اور پریشان ہوگئے اور حضرت سیدناشیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اورآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے مدد طلب کرنے لگے حضرت نے اپنا عصاء مبارک پکڑا اور دریا کی طرف چل پڑے اور دریا کے کنارے پر پہنچ کر آپ نے عصاء مبارک کو دریا کی اصلی حد پر نصب کر دیا اور دریا کو فرمایا کہ'' بس یہیں تک۔'' آپ کا فرمانا ہی تھا کہ اسی وقت پانی کم ہونا شروع ہوگیا اور آپ کے عصاء مبارک تک آگیا۔''(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ مرصعابشی من عجائب،ص۱۵۳)
بچایاتھاپہلے توڈوبے ہوؤں کو

اوراب ڈوبتوں کوبچاغوث اعظم
اولادِنرینہ نصیب ہوگئی:
    حضرت شاہ ابو المعالی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں ایک شخص نے حضرت سیدناغوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت عالیہ میں حاضر ہو کر عرض کیا:''آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے اس دربارمیں حاجتیں پوری ہوتی ہیں اوریہ نجات پانے کی جگہ ہے پس میں اس بارگاہ میں ایک لڑکا طلب کرنے کی التجا کرتا ہوں۔'' تو سرکارِبغداد،حضورِغوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا:''میں نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا کردی ہے کہ اللہ عزوجل تجھے وہ چیز عطا فرمائے جو تو چاہتا ہے۔'' 

    وہ آدمی روزانہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی مجلس شریف میں حاضر ہونے لگا،قادر
Flag Counter