غوثِ پاک کے حالات |
تعالیٰ علیہ ان کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے ،آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اُن کے گھر ایک کبوتری اور ایک قمری کو بیٹھے ہوئے دیکھا،حضرت ابوالحسن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے عرض کیا:'' حضور والا(رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ)! یہ کبوتری چھ مہینے سے انڈے نہیں دے رہی اور قمُری(فاختہ) نو مہینے سے بولتی نہیں ہے تو حضورِغوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کبوتری کے پاس کھڑے ہو کر اس سے فرمایا:'' اپنے مالک کو فائدہ پہنچاؤ۔'' اور قمری سے فرمایا کہ'' اپنے خالق عزوجل کی تسبیح بیان کرو۔'' تو قمری نے اسی دن سے بولنا شروع کر دیا اور کبوتری عمر بھر انڈے دیتی رہی۔(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ مرصعا بشی من عجائب،ص۱۵۳)
مریضوں کوشفاء دینااورمردوں کوزندہ کرنا:
(۱)حضرت شیخ ابو سعید قیلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ القوی نے فرمایا:''حضرت سیدناشیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اللہ عزوجل کے اذن سے مادر زاد اندھوں اور برص کے بیماروں کو اچھا کرتے ہیں اور مردوں کو زندہ کرتے ہیں۔(المرجع السابق،ص۱۲۴) (۲)شیخ خضر الحسینی الموصلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں حضور غوث اعظم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت اقدس میں تقریبا۱۳سال تک رہا، اس دوران میں نے آپ کے بہت سے خوارق و کرامات کو دیکھا ان میں سے ایک یہ ہے کہ جس مریض کو طبیب لاعلاج قرار دیتے تھے وہ آپ کے پاس آکر شفایاب ہو جاتا،آپ اس کے لئے دعاء صحت فرماتے اور اس کے جسم پر اپنا ہاتھ مبارک پھیرتے تو اللہ عزوجل اسی وقت اس مریض کو صحت عطافرمادیتا۔(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ مرصعابشی من عجائب،ص۱۴۷)