Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
56 - 96
حرام چیزوں کو حلال کر دیا۔''(بہجۃالاسرار،ذکرشی من اجوبتہ مما یدل علی قدم راسخ،ص۲۲۸)
غریبوں اورمحتاجوں پررحم:
    شیخ عبداللہ جبائی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ''ایک مرتبہ حضورغو ث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مجھ سے ارشاد فرمایا کہ'' میرے نزدیک بھوکوں کوکھانا کھلانا اور حسنِ اخلاق کامل زیادہ فضیلت والے اعمال ہیں۔''پھرارشاد فرمایا: ''میرے ہاتھ میں پیسہ نہیں ٹھہرتا، اگر صبح کو میرے پاس ہزار دینار آئیں تو شام تک ان میں سے ایک پیسہ بھی نہ بچے(کہ غریبوں اور محتاجوں میں تقسیم کردوں اوربھوکے لوگوں کوکھانا کھلادوں۔)(قلائدالجواہر، ملخصاًص۸)

ان کے درسے کوئی خالی جائے ہوسکتانہیں

ان کے دروازے کھلے ہیں ہرگداکے واسطے
سخاوت کی ایک مثال :
    ایک دفعہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ایک شخص کو کچھ مغموم اور افسردہ دیکھ کر پوچھا:'' تمہارا کیا حال ہے؟'' اس نے عرض کی:'' حضور والا! دریائے دجلہ کے پار جانا چاہتا تھا مگر ملاح نے بغیر کرایہ کے کشتی میں نہیں بٹھایا اور میرے پاس کچھ بھی نہیں۔'' اتنے میں ایک عقیدت مند نے حضورغوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوکر تیس دینار نذرانہ پیش کیاتو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے وہ تیس دینار اس شخص کو دے کر فرمایا:'' جاؤ! یہ تیس دینار اس ملاح کو دے دینا اور کہہ دینا کہ'' آئندہ وہ کسی غریب کو دریا عبور کرانے پر انکار نہ کرے۔''( اخبارالاخیار،ص۱۸)
Flag Counter