Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
53 - 96
اس کو ہٹا دیا اور سجدہ کیاپھر جب میں التحیات کے لئے بیٹھا تو وہ میری ران پر چلتے ہوئے میری گردن پر چڑھ کراس سے لپٹ گیا، جب میں نے سلام پھیرا تو اس کو نہ دیکھا۔

    دوسرے دن میں جامع مسجد سے باہر میدان میں گیا تو ایک شخص کو دیکھا جس کی آنکھیں بلی کی طرح تھیں اورقد لمبا تھا تو میں نے جان لیا کہ یہ جن ہے اس نے مجھ سے کہا: ''میں وہی جن ہوں جس کو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کل رات دیکھا تھا میں نے بہت سے اولیاء کرام رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کو اس طرح آزمایا ہے جس طرح آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو آزمایا مگر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی طرح ان میں سے کوئی بھی ثابت قدم نہیں رہا ، ان میں بعض وہ تھے جو ظاہر و باطن سے گھبرا گئے ، بعض وہ تھے جن کے دل میں اضطراب ہوا اور ظاہر میں ثابت قدم رہے ،بعض وہ تھے کہ ظاہر میں مضطرب ہوئے اور باطن میں ثابت قدم رہے لیکن میں نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو دیکھا کہ آپ نہ ظاہرمیں گھبرائے اورنہ ہی باطن میں۔'' اس نے مجھ سے سوال کیا کہ ''آپ مجھے اپنے ہاتھ پر توبہ کروائیں۔'' میں نے اسے توبہ کروائی۔''(بہجۃالاسرار،ذکرطریقہرحمۃاللہ تعالیٰ علیہ،ص ۱۶۸)
ادائے دستگیری :
    حضرت سیدناعبداللہ جبائی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ '' میں ہمدان میں ایک شخص سے ملا جو دمشق کارہنے والا تھا اس کا نام ''ظریف'' تھا ان کا کہناہے کہ ''میں بشر قرظی کونیشاپور کے راستے میں ملا..یا.. یہ کہا کہ خوارزم کے راستے میں ملا ،اس کے ساتھ شکر کے چودہ اونٹ تھے اس نے مجھے بتایا کہ ہم ایسے جنگل میں اترے جواس قدر خوفناک تھا کہ اس میں خوف کے مارے بھائی بھائی کے ساتھ نہیں ٹھہرسکتاتھا جب ہم نے شب کی ابتداء میں گٹھڑیوں کو اٹھایا تو ہم نے چار اونٹوں کو گم پایا جو سامان سے لدے
Flag Counter