Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
51 - 96
مہینے سے بخار آرہا ہے۔'' آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ'' تم جاؤ اور اس کے کان میں کہہ دو'' اے ام ملدم! تم سے عبدالقادر(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)فرماتے ہیں کہ'' میرے بیٹے سے نکل کر حلہ کی طرف چلے جاؤ۔'' ہم نے ابو المعالی سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ'' میں گیا اور جس طرح مجھے شیخ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حکم دیا تھا اسی طرح کہا تو اس دن کے بعد اس کے پاس پھر کبھی بخار نہیں آیا۔''(المرجع السابق)
لاغر اونٹنی کی تیز رفتاری:
     حضرت شیخ محی الدین حضورِغوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں ابو حفص عمر بن صالح حدادی اپنی اونٹنی لے کر آیا اور عرض کیا کہ'' میرا حج کاارادہ ہے اور یہ میری اونٹنی ہے جو چل نہیں سکتی اور اس کے سوا میرے پاس کوئی اونٹنی نہیں ہے۔'' پس آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس کو ایک انگلی لگائی اور اس کی پیشانی پر اپنا ہاتھ رکھا وہ کہتا تھا کہ'' اس کی حالت یہ تھی کہ تمام سواریوں سے آگے چلتی تھی حالانکہ وہ اس سے قبل سب سے پیچھے رہتی تھی۔''(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ مرصعابشی من عجائب،ص۱۵۳)

مریدوں کو خطرہ نہیں بحر غم سے

کہ بیڑے کے ہیں ناخداغوث اعظم
سانپ سے گفتگوفرمانا :
    حضرت شیخ ابوالفضل احمد بن صالح فرماتے ہیں کہ "میں حضورسیدناشیخ عبدالقادرجیلانی غوث اعظم رحمۃ للہ تعالیٰ علیہ کے ساتھ مدرسہ نظامیہ میں تھا آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پاس فقہاء اور فقراء جمع تھے اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے گفتگوکر رہے تھے اتنے میں ایک بہت بڑا سانپ چھت سے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی گود میں آگرا تو سب حاضرین
Flag Counter