غوثِ پاک کے حالات |
کہ''اس نے کبھی میری مجلس میں حاضری دی تھی؟'' لوگوں نے عرض کیا:'' بندہ نواز! اس کا بھی ہمیں علم نہیں۔''اس کے بعد آپ نے پوچھا کہ'' کیا اس نے میرے پیچھے نماز پڑھی ہے؟'' لوگوں نے عرض کیا : ''کہ ہم اس کے متعلق بھی نہیں جانتے۔'' توآپ نے ارشاد فرمایا: ''المفرط اولی بالخسارۃیعنی بھولا ہوا شخص ہی خسارہ میں پڑتا ہے۔'' اس کے بعد آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے مراقبہ فرمایا اور آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے چہرہ مبارک سے جلال، ہیبت اور وقار ظاہر ہونے لگا، آپ نے سرمبارک اٹھا کر فرمایا کہ'' فرشتوں نے مجھے کہا ہے:''اس شخص نے آپ کی زیارت کی ہے اور آپ سے حسن ظن اور محبت رکھتا تھاتواللہ عزوجل نے آپ کے سبب اس پر رحم فرما دیا ہے۔'' اس کے بعد اس قبر سے کبھی بھی آواز نہ سنائی دی۔'' (بہجۃالاسرار،ذکرفضل اصحابہ وبشراہم،ص۱۹۴)
مرغی زندہ کر دی:
ایک بی بی سرکاربغداد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں اپنابیٹا چھوڑ گئیں کہ'' اس کا دل حضور سے گرویدہ ہے اللہ عزوجل اوراس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اس کی تربیت فرمائیں۔'' آپ نے ا سے قبول فرما کر مجاہدے پر لگا دیا اور ایک روز ان کی ماں آئیں دیکھا لڑکا بھوک اور شب بیداری سے بہت کمزور اور زرد رنگ ہوگیا ہے اور اسے جو کی روٹی کھاتے دیکھا جب بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئیں تودیکھاکہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سامنے ایک برتن میں مرغی کی ہڈیاں رکھی ہیں جسے حضوررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے تناول فرمایاتھا، عرض کی :''اے میرے مولیٰ !حضور تو مرغی کھائیں اور میرا بچہ جو کی روٹی۔'' یہ سن کر حضور پرنوررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اپنا دست اقدس ان ہڈیوں پر رکھا اور فرمایا:
'' قُوْمِیْ بِاِذْنِ اللہِ الَّذِیْ یُحْیِی الْعِظَامَ وَ ھِیَ رَمِیْم''