حضورسیدناشیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے زمانہ مبارکہ میں ایک بہت ہی گنہگار شخص تھا لیکن اس کے دل میں سرکاربغدادرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی محبت ضرور تھی،اس کے مرنے کے بعدجب اس کو دفن کیا گیااور قبر میں جب منکر نکیر نے سوالات کئے تو منکر نکیر کو رب قدیرعزوجل کی بارگاہِ عالیہ سے نداآئی:''اگرچہ یہ بندہ فاسقوں میں سے ہے مگر اس کو میرے محبوب ِ صادق سید عبدالقادررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ذات سے محبت ہے پس اسی سبب سے میں نے اس کی مغفرت کردی اورحضورِغوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی محبت اورآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے حسن اعتقادکی وجہ سے اس کی قبرکووسیع کردیا۔''
(سیرت غو ث الثقلین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ،ص۱۸۸)