غوثِ پاک کے حالات |
صرف خودآتے بلکہ مشائخ زمانہ میں سے جس سے بھی آپ علیہ السلام کی ملاقات ہوتی تو ان کوبھی آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی مجلس میں حاضر ہونے کی تاکید فرماتے ہوئے ارشاد فرماتے کہ'' جس کو بھی فلاح و کامرانی کی خواہش ہو اس کو غوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی مجلس شریف کی ہمیشہ حاضری ضروری ہے۔'' (اخبارالاخیار،ص۱۳)
جنات بھی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کابیان سنتے ہیں :
شیخ ابو زکریا یحییٰ بن ابی نصر صحراوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والدفرماتے ہیں کہ ''میں نے ایک دفعہ عمل کے ذریعے جنات کو بلایا تو انہوں نے کچھ زیادہ دیر کر دی پھر وہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ'' جب شیخ سید عبدالقادر جیلانی،قطب ربانی قدس سرہ النورانی بیان فرما رہے ہوں تو اس وقت ہمیں بلانے کی کوشش نہ کیا کرو۔'' میں نے کہا وہ کیوں؟'' انہوں نے کہا کہ ''ہم حضورغوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی مجلس میں حاضر ہوتے ہیں۔'' میں نے کہا:'' تم بھی ان کی مجلس میں جاتے ہو۔'' انہوں نے کہا :''ہاں! ہم مردوں میں کثیرتعدادمیں ہوتے ہیں ، ہمارے بہت سے گروہ ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے اور ان سب نے حضورغوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ہاتھ پر توبہ کی ہے۔''(بہجۃ الاسرار،ذکروعظہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ،ص۱۸۰)
پانچ سویہودیوں ا ورعیسائیوں کا قبولِ اسلام:
حضرت سیدناشیخ محی الدین عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ''میرے ہاتھ پر پانچ سو سے زائد یہودیوں اورعیسائیوں نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکو، چور، فساق و فجار، فسادی اور بدعتی لوگوں نے توبہ کی۔''(بہجۃالاسرار،ذکروعظہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ،ص۱۸۴)