Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
26 - 96
تاکید فرمائی اور جیلان کے باہر تک مجھے الوداع کہنے کے لئے تشریف لائیں اور فرمایا: ''اے میرے پیارے بیٹے! میں تجھے اللہ عزوجل کی رضا اور خوشنودی کی خاطر اپنے پاس سے جدا کرتی ہوں اور اب مجھے تمہارا منہ قیامت کو ہی دیکھنا نصیب ہوگا۔''
(بہجۃالاسرار،ذکرطریقہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ،ص۱۶۷)
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو بچپن میں ہی اپنی وِلایت کاعلم ہوگیاتھا:
    حضور پرنور،محبوب سبحانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے کسی نے پوچھا:'' آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے آپ کو ولی کب سے جانا؟'' ارشاد فرمایا کہ'' میری عمر دس برس کی تھی میں مکتب میں پڑھنے جاتا تو فرشتے مجھ کو پہنچانے کے لئے میرے ساتھ جاتے اور جب میں مکتب میں پہنچتا تو وہ فرشتے لڑکوں سے فرماتے کہ'' اللہ عزوجل کے ولی کے بیٹھنے کے لیے جگہ فراخ کر دو۔''
(بہجۃالاسرار،ذکرکلمات اخبربھا۔۔۔۔۔۔الخ،ص۴۸)
فرشتے مدرسے تک ساتھ پہنچانے کو جاتے تھے

یہ دربارِ الٰہی میں ہے رتبہ غوث اعظم کا
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی جَدِّہِ الْکَرِیْمِ وَعَلَیْہٖ
Flag Counter