Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
284 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
اوروں کے عیب چھوڑ نظر خوبیوں پہ رکھ

عیبوں کی  اپنے بھائی مگر خوب رکھ  پَرَکھ
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!             اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
غیبت ایمان میں فساد پیدا کرتی ہے
حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں:''غیبت بندہ مؤمن کے ایمان میں اس سے بھی جلدی فساد پیدا کرتی ہے جتنی جلدی آکلہ کی بیماری اُس کے جسم کوخراب کرتی ہے۔''(آکلہ پہلو میں ہونے والے اُس پھوڑے کو کہتے ہیں جس سے گوشت پوست (کھال)سڑ جاتے ہیں اور گوشت جھڑنے لگتا ہے)مزید فرمایا کرتے:اے ابنِ آدم!تم اُس وقت تک ایمان کی حقیقت کو نہیں پا سکتے جب تک لوگوں کے عُیُوب تلاش کرنا ترک نہ کر دوجو عُیُوب تمہارے اپنے اندر پائے جاتے ہیں، تم اُن کی اِصلاح شروع کردو اور اُن عیبوں کو اپنی ذات سے دُور کرلو۔ پس جب تم ایسا کرو گے تو یہ چیز تمہیں اپنی ہی ذات میں مشغول کر دے گی۔ اور اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے نزدیک اِس طرح کا بندہ سب سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
                        ( ذَمُّ الْغِیبَۃلِابْنِ اَبِی الدُّنْیا ص۹۳،۹۷ رقم۵۴،۶۰)
ایک نو مسلم کی دردناک آپ بیتی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَل
تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ،دعوتِ اسلامی اہلِ حق کی سنّتوں بھری تحریک ہے، اِس کے عقائد عین قراٰن وسنَّت کے مطابِق ہیں، اِس سے ہر دم وابَستہ رہے،
اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
عاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے ایمان کی حفاظت کا جذبہ ، نیکیوں کی طرف رغبت اورغیبتوں وغیرہ گناہوں سے نفرت کی
Flag Counter