Brailvi Books

غافل درزی
5 - 34
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

اَمّابَعْدُ فَاَ عُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ؕ
دُرُود شریف کی فضیلت
شَیخِ طریقت ،امیرِ اَہلسنّت ، با نی دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد ا لیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالیہ اپنے منفرد رسالے''کباب سموسے کے نقصانات'' میں نبی کریم ،رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ خوشبودارنقْل فرماتے ہیں کہ''جس نے یہ کہا،
جَزَی اللہُ عَنَّا مُحَمَّدًامَّاہُوَ اَہْلُہٗ
ستَّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک اس کیلئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔
(ملتقطاً من الحدیثین فی المعجم الأوسط ج۱ص ۸۲ حدیث ۲۳۵ دارالفکر عمان والمعجم الکبیرج۱۱ص۱۶۵ حدیث۱۱۵۰۹ دا ر احیاء التراث العربی بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(1) ہِنْد ی نوجوان کی توبہ
     کلکتّہ ( ھند) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میں سنّتوں بھری زندگی سے بَہُت دُور ایک فیشن ایبل نوجوان تھا۔ ایک رات گھر کی طرف آ تے ہوئے اَثنائے راہ سبز سبز عماموں کی بہاریں نظر آ ئیں ۔قریب گیا تو پتا چلا کہ بمبئی سے دعوتِ اسلامی والے عاشِقانِ رسول کا مَدَنی قافِلہ آ یا ہوا ہے جس کے سبب یہاں سنّتوں بھرا اجتِماع ہو رہا ہے۔ میرے دل میں آیا کہ یہ لوگ طویل سفر کر کے ہمارے شہرکلکتّہ آئے ہیں، ان کو سننا چاہے لہٰذا میں اجتِماع میں شریک ہو گیا۔ اِختِتام پر ان
Flag Counter