اپنے عزیزوں کے اِیصالِ ثواب کیلئے، عُرسوں اور اجتِماعات ، شادی غمی کی تقریبات ، جنازہ و بارات اور جُلوسِ میلادمیں سنّتوں بھرے رسائل اور رنگ برنگے مَدَنی پھولوں کے جُدا جُدا پمفلٹ مکتبۃ المدینہ سے ھدِیّۃً حاصِل کر کے خوب خوب تقسیم کیجئے،شادی کارڈز میں بھی ایک ایک رسالہ نِتھی کر دیجئے۔اگر آپ کا دیا ہوا رسالہ یا پمفلٹ پڑھ کر کسی کا دل چوٹ کھا گیااور وہ نَمازی اور سنّتوں کا عادی بن گیا تواِن شآءَ اللہ عَزَّوّجَلَّ آپ کابھی دونوں جہاں میں بیڑا پار ہوگا۔
ہر مہینے جو کوئی بارہ رسالے بانٹ دے
ان شآءَ اللہ دو جہاں میں اُس کا بیڑا پار ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد