Brailvi Books

غافل درزی
16 - 34
شریف سر پر سجائے ہوئے اسلامی بھائی جب درس کی ابتداء میں فرماتے:'' میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قریب قریب تشریف لائيے۔''تو میں بے اختیاراُن کے قریب ہوکردرس سننے بیٹھ جاتااورآخر میں مصافحہ کرکے چل پڑتا۔

    ایک دن ہمارے کوئی عزیز ایک رسالہ ''فاتحہ کا طریقہ'' میرے لئے لائے ۔میں نے وہ رسالہ پڑھا تواس پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔اسی طرح مجھے امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے دیگر رسائلپڑھنے کا بھی موقع ملا۔جو رسالہ بھی پڑھتا تھا ،مزید عمل کا جذبہ پیدا ہوتا۔

    ایک بارمیں کسی کام سے اپنے گاؤں کے قریبی شہر کھپرو گیا۔ وہاں مجھے معلوم ہوا کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے'' گیارھویں شریف '' کے سلسلے میں اِجتماعِ ذکرو نعت کا اہتمام ہے۔جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی بیا ن بھی فرمائیں گے ۔میں گھر واپس آنے کے بجائے شہرہی میں رُک گیا۔ میر پورخاص روڈ شہید چوک پر ''گیارھویں شریف '' کاسنتوں بھرا اجتماع شروع ہوا ۔بڑا ایمان افروز منظر تھا ۔ سنتوں بھرے اجتماعِ ذکرو نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک سے ہوا پھر سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کرنے کا سلسلہ رہا ۔اس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے (جوباب المدینہ کراچی سے تشریف لائے تھے) بیان شروع کیا۔ان کا بیان سن کر میں بہت متأثر ہوا ۔انہوں نے دعوتِ اسلامی کی چند مَدَنی بہاریں بھی سنائیں۔امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہر ہونے والی بَرَکات و کرامات کا بھی تذکرہ کیا ۔ اجتماعِ ذکرونعت میں شریک ہونے کے بعد میں گھر چلاآیا۔