Brailvi Books

غفلت
23 - 24
 ج۳ص۳۵۷)خ (عقیقے کا گوشت) چِیل، کَوّوں کو کھلانا کوئی معنٰی نہیں رکھتا،یہ(یعنی چِیل ، کوّے) فاسِق ہیں (فتاویٰ رضویہ ج ۲۰ ص ۵۹۰ )خ عقیقہ شکرِ ولادت ہے لہٰذامرنے کے بعد عقیقہ نہیں ہوسکتا خ لڑکے کے عقیقے  میں کہ باپ ذَبح کرے دُعا یوں پڑھے:اَللّٰھُمَّ ھٰذِہٖ عَقِیْقَۃُ فُلَانِ بْنِ فُلانٍ دَمُھَابِدَمِہٖ وَلَحْمُھَا بِلَحْمِہٖ وَعَظْمُھَا بِعَظْمِہٖ وَجِلْدُھَا بِجِلْدِہٖ وَشَعْرُھَا بِشَعْرِہٖ ۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْھَا فِدَآءً لَّہٗ مِنَ النَّا رِ ۔بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرُ۔ فُلان کی جگہبیٹیکا جو نام رکھتا ہو لے بیٹی ہو تو دونوں جگہ اِبْنِیْ کی جگہ بِنْتِی  اور پانچوں جگہ’’ہٖ‘‘کی جگہ’’ھا‘‘کہے اور دوسرا شخص ذَبح کرے تو دونوں جگہ اِبْنِیْ فُلَاںیا بِنْتِِی فُلَاں کی جگہ فُلاَن اِبْنِ فُلاَں یا فُلاَنَہ بَنْتِ فُلاَنہ کہے۔ بچے کی اُس کے باپ اور لڑکی کی اُس کی ماں کی طرف نسبت کرے(مُلَخَّص از فتاوی رضویہ ج ۲۰ ص ۵۸۵) خ اگر دُعا یاد نہ ہو توبِغیر دُعا پڑھے دل میں یہ خیال کر کے کہ فُلاں لڑکے یافُلانی لڑکی کا عقیقہ ہے ، بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرُ پڑھ کر ذَبْح کر دے عقیقہ ہو جائے گا ،عقیقے کے لئے دُعا پڑھنا ضَروری نہیں   (جنّتی زیور ص۳۲۳)خ آج کل عُمُوماً عقیقے کے لیے دعوت کا اِہتِمام کر کے عزیز واَقارِب کو بُلایا جاتا ہے جو کہ اچّھا عمل ہے اور شرکت کرنے والے بچّے کے لیے تحفے لاتے ہیں یہ بھی عُمدہ کام ہے ۔ البتّہ یہاں کچھ تفصیل ہے: اگر مِہمان کچھ تحفہ نہ لائے تو بعض اوقات میزبان یا اُس کے گھر والے مِہمان کی بُرائی کرنے کے گناہوں میں پڑتے ہیں ، تو جہاں یقینی طور پر یا 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ ؎   ترجَمہ: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !یہ میرے فُلاں بیٹے کا عقیقہ ہے اِس کا خون اُس کے خون، اِس کا گوشت اُس کے گوشت اِس کی ہڈّی اُس کی ہڈّی، اِس کا چمڑا اُس کے چمڑے اور اِس کے بال اُس کے بال کے بدلے میں ہیں، اے اللہ !اِس کو میرے بیٹے کے لئے جہنَّم کی آگ سے فِدیہ بنادے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے،  اللہ  سب سے بڑا ہے۔