Brailvi Books

غفلت
1 - 24
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
غفلت اُڑاکر یہ رسالہ(  25صَفحات) مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
آپ اپنے دل میں ہلچل محسوس فرمائیں گے۔
 دُرُودشریف کی فضیلت
	سرکارِمدینہ، راحتِ قلب وسینہ، صاحِبِ معطَّرپسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عافیّت نشان ہے: اے لوگو! بے شک بروزِ قیامت اسکی دہشتوں اورحساب کتاب سے جلد نَجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرود شریف پڑھے ہوں گے ۔                              (فِردَوسُ الْاخبار ج۵ ص۳۷۵ حدیث۸۲۱۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
سونے کی اینٹ
	 منقول ہے : ایک نیک شخص کو کہیں سے سونے کی اینٹ ہاتھ لگ گئی۔ وہ دولت کی مَحَبَّت میں مَسْت ہو کر رات بھر طرح طرح کے منصوبے باندھتا رہا کہ اب تو 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ     
  ۱   یہ بیان امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے احمد آباد (الہند)میں ہونے والے تین روزہ سنتوں بھرے اجتماع(۳۰ رجب  ۱۴۱۸؁ھ/ 30-12-1997ء) فرمایا تھا۔ترمیم واضافے کے ساتھ تحریراً حاضرِ خدمت ہے۔   ۔مجلسِ مکتبۃُ المدینہ