Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
32 - 32
ہو سکتا ہے ۔ اِسکا طریقہ آگے گزر چکا ہے ۔ ہاں اگر لوگوں کے سامنے مُرتَد ہوا تھا اور پھر اِسی حال میں نِکاح کیا تھا تو پھر سب کے سامنے توبہ و تجدیدِ ایمان و تجدیدِ نکاح کرنا ہوگا۔ حدیث پاک میں ہے: رسولِ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''جب تم کوئی گناہ کرو تواس سے توبہ کرلو،
اَلسِّرُّبِالسِّرِّ وَالْعَلَانِیَہُ بِالْعَلانِیَۃ
یعنی پوشیدہ گناہ کی توبہ پوشیدہ اورعَلانیہ گناہ کی توبہ عَلانیہ۔''
(المعجم الکبیر للطبرانی ج۲۰ ص ۱۵۹ حدیث ۳۳۱ ،دار احیاء التراث العربی بیروت )
اِحتِیاطی تجدیدِ ایمان کب کب کریں؟
     مَدَنی مشورہ ہے روزا نہ کم از کم ایک بار مَثَلاًسونے سے قَبل(یا جب چاہیں) اِحتیاطی توبہ و تجدیدِ ایمان کرلیجئے اور اگر بَآسانی گواہ دستیاب ہوں تو میاں بیوی توبہ کر کے گھر کے اندر ہی کبھی کبھی اِحتِیاطاًتجدیدِ نکاح کی ترکیب بھی کرلیا کریں۔ماں،باپ ، بہن، بھائی اور اَولاد وغیرہ عاقِل وبالِغ مسلمان مرد و عورت نِکاح کے گواہ بن سکتے ہیں۔احتیاطی تجدیدِ نکاح بالکل مفت ہے اس کے لئے مَہر کی بھی ضَرورت نہیں۔
Flag Counter