فلمی اداکار کی توبہ |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ؕ
دُرُودِ پاک کی فضیلت
شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیئ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ''بریلی سے مدینہ''میں نقْل فرماتے ہیں کہ سرکارِمد ینہ منوّرہ ، سردارِ مکہ مکرمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمان ِدلنشین ہے:''فرض حج کروبے شک اس کا اَجْر بیس غزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِپاک پڑھنا اس کے برابرہے ۔''
(فردوس الاخبا رج۲ ص ۲۰۷ حدیث ۲۴۸۴ دا رالکتاب العربی بیروت )
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
فلمی اداکارکی توبہ
بمبئی(ھند)کے مُقِیم اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے کہ میں ایک ایکٹر(ادا کار) تھا۔ کئی ٹی وی ڈراموں اوربڑے بڑے تھیٹروں میں کام کرچکاتھا۔ بدقسمتی سے ہمارے خاندان کے اکثر لوگ فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے ،''خربوزے