اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شیخ طریقت امیر اہلسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی ذاتِ مبارکہ پر اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا خاص کرم ہے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ کی شخصیت میں ربّ عَزَّوَجَلَّ نے ایسی کشش عطا فرمائی ہے کہ کئی گناہ گار صرف آپ کے نورانی چہرے اورسراپا سنت پیکر کے دیدار کی برکت سے تائب ہو کر نیکیوں پر گامزن ہو جاتے ہیں ، نیکو کاروں کی رقت قلبی میں اضافہ ہو تا ہے۔ آ پ کی صحبت اصلاحِ اعمال کا ذریعہ بنتی ہے ۔چونکہ صالحین کے واقعات میں دلوں کی جِلا، روحوں کی تازگی اورنظر و فکر کی پاکیزگی پِنْہاں ہے۔ لہٰذا امّت کی اصلاح و خیر خواہی کے مقدس جذبے کے تَحت مجلس المدینۃ العلمیۃ نے امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کی حیاتِ مبارکہ کے روشن ابواب مثلاًآپ کی عبادات، مجاہَدات، اخلاقیات و دینی خدمات کے واقعات کے ساتھ ساتھ آپ کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہر ہونے والی بَرَکات و کرامات اور آپ کی تصنیفات و مکتوبات ، بیانات و ملفوظات کے فُیُوضات کو بھی شائع کرنے کا قَصْد کیا ہے۔
اس سلسلے میں امیرِ اَہلسنّت کے بیانات کی مَدنی بہاریں (حِصہ3) ''فلمی اداکار کی توبہ'' پیشِ خدمت ہے۔(پہلا رسالہ ''امیرِ اَہلسنّت کے بیانات کے کرشمے''جبکہ دوسرا رسالہ ''بدنصیب دُولہا''کے نام سے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہوچکا ہے)۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کا بغور مطالَعَہ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کی مَدَنی سوچ پانے کا سبب بنے گا۔''