کے باب معجزات میں ذکر فرمائیں۔)o (1)
مسئلہ ۸: کسی مسلمان کو یہ بد دعا نہ کرے کہ تو کافر ہو جائے، کہ بعض علماء کے نزدیک کفر ہے اور تحقیق یہ ہے کہ اگر کفر کو اچھا یا اسلام کو بُرا جان کر کہے، بِلارَیب (یعنی بلا شک وشبہ)کفر ہے ورنہ بڑا گناہ ہے کہ مسلمان کی بدخواہی (مسلمان کا بُرا چاہنا)حرام ہے، خصوصاً یہ بد خواہی کہ سب بد خواہیوں سے بد تر ہے۔
مسئلہ ۹: کسی مسلمان پر لعنت نہ کرے اور اسے مردود وملعون نہ کہے اور جس کافر کا کفر پر مرنا یقینی نہیں اس پر بھی نام لے کر لعنت نہ کرے، یہاں تک کہ بعض علماء کے نزدیک مستحق لعنت پر بھی لعنت نہ کہے(2) یوں ہی مچھر اور ہوا اور جمادات وحیوانا ت پر بھی لعنت ممنوع ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 ''سرور القلوب''، معجزاتِ مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم، ص۳۱۵-۳۱۶.
2 ''منح الروض الأزہر'' للقاریئ، الکبیرۃ لا تخرج المؤمن عن الإیمان، ص۷۲.
و''أشعۃ اللمعات''، کتاب الآداب، باب حفظ اللسان من الغیبۃ والشتم، ج۴، ص۷۱.
؎۱ مگر بچھووغیرہ بعض جانوروں پر حدیث میں لعنت آئی ہے۔ ۱۲ منہ قدس سرہ