Brailvi Books

فضائلِ دعا
151 - 322
    بشارت (۱۶): اوپر گزرا کہ جو شخص
''یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ''
تین بار کہے فرشتہ کہتا ہے:مانگ کہ
''أَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ''
نے تیری طرف توجہ فرمائی۔(1)

    بشارت (۱۷): پانچ بار ''یَا رَبَّنَا''کہنے کا فضل امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے گزرا۔(2)

    بشارت (۱۸): یہی خاصیت اَسمائے حُسنیٰ کی ہے۔ 

    بشارت (۱۹): نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک شخص کو
''یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ''
 (اے عظمت وبزرگی والے!)کہتے سنا، فرمایا: مانگ کہ تیری دعا قبول ہوئی۔(3)

    بشارت (۲۰): ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنھما کی حدیث میں ہے: حضور سَیِّدُ الْمُرْسَلِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: 

    جبرائیل میرے پاس کچھ دعائیں لائے اور عرض کی: جب حضور کو کوئی حاجت
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

= ''المعجم الکبیر'' للطبراني، الحدیث: ۸۴۹، ج۱۹، ص۳۶۱. 

و ''المعجم الأوسط'' للطبراني، من اسمہ مطلب، الحدیث: ۸۶۳۴، ج۶، ص۲۳۸.

و''مجمع الزوائد''، کتاب الأدعیۃ، باب فیما یستفتح بہ الدعاء۔۔۔ إلخ، الحدیث: ۱۷۲۶۴، ج۱۰، ص۲۴۱.

1''المستدرک''، کتاب الدعاء والتکبیر... إلخ، باب إن للہ ملکاً... إلخ، الحدیث: ۲۰۴۰، ج۲، ص۲۳۹۔

2جیسا کہ فصل دوم میں ادب نمبر ۲۱ کے تحت گزرا۔ 

3''سنن الترمذي''، کتاب الدعوات، باب ماجاء في عقد التسبیح بالید، الحدیث: ۳۵۳۸، ج۵، ص۳۱۲.
Flag Counter