| فضائلِ دعا |
حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:شرط یہ ہے کہ تو اللہ کہے اور اس وقت تیرے دل میں اللہ تعالیٰ کے سوا کچھ نہ ہو۔(2)
بشارت (۱۴): بعض علماء نے''بسم اللہ'' شریف کو اسم اعظم کہا۔
حضور غوث الثقلین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول کہ ''بسم اللہ'' زبانِ عارف سے ایسی ہے جیسے ''کُنْ'' کلامِ خالق سے۔(3)
بشارت (۱۵): رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو ان پانچ کلموں سے ندا کرے اللہ تعالیٰ سے جو کچھ مانگے اللہ عزوجل عطافرمائے :((لَا إِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَکْبَرُ لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْءٍ قَدِیْرٌ، لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللہُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللہِ)).(4)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1جیساکہ ملا علی قاری علیہ الرحمہ نے اسے جُمہُور علماکی طرف منسوب کیا ۔ ''مرقاۃ المفاتیح'' شرح مقدمۃ الکتاب، ج۱، ص۴۱۔ 2 ''بہجۃ الأسرار''، ذکر فصول من کلامہ مرصعاً۔۔۔ إلخ، ص۱۳۵۔ 3 المرجع السابق۔ 4اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں اوراللہ عزوجل سب سے بڑا ہے۔ اللہ عزوجل کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، ساری بادشاہت اسی کیلئے ہے اور سب خوبیاں اسی کو، اور وہ تو سب کچھ کر سکتا ہے، اللہ عزوجل کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اللہ عزوجل کی توفیق کے بغیر برائی سے بچنے کی کچھ طاقت نہیں اور نہ ہی نیکی کرنے کی کچھ قوت۔ =