ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* امام اہلسنّت مولانا شاہ امام احمدرضا خان علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں: یہ کرامت اس لئے بیان فرمائی کہ یہ واقعہ میرے ساتھ پیش آنا میرے لئے ایک نعمت ہے اور قرآن کریم میں نعمت کے چرچے کا حکم ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جہاں اس میں اولیاء اللہ کے ماننے والوں کیلئے خوشخبری اور ڈھارس ہے وہیں اولیاء اللہ کی عظمتوں اور انکی کرامتوں کا انکار کرنے والوں کیلئے دکھ و حسرت ہے،لہٰذا اگر کسی پر اللہ عزوجل کے ولی یا کسی نیک بندے کی کوئی کرامت ظاہرہوتواچھی نیتوں کے ساتھ اسے بیان کرنا ثواب کا باعث ہے۔
1 بے شک تو ہی کریم ہے اور کریم اپنی نعمتیں اور بھلائیاں نہیں روکتا اورسب خوبیاں اللہ عزوجل کو جو پروردگار سارے جہان والوں کا اور اللہ عزوجل ھمارے آقا ومولیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اوراپنے تمام محبوب بندوں پر اپنی رحمتیں ، برکتیں اورسلامتی نازل فرمائے۔ آمین!