Brailvi Books

فضائلِ دعا
140 - 322
    چِہِل وسِوُم (۴۳): مرقدِ امام ابن لال محدث احمد بن علی ہمدانی رحمہ اللہ تعالی ٰکے پاس ۔(1)
    ذکرہ في ''کشف الظنون'' عن القاضي ابن شہبۃ عند ذکر ''معجم الصحابۃ'' لہ۔(2)
    چِہِل وچَہارُم (۴۴): اسی طرح تمام اولیاء وصلحاء ومحبوبانِ خدا تعالیٰ کی بارگاہیں، خانقاہی آرامگاہیں۔
نَفَعَنَا اللہُ تَعَالٰی بِبَرَکَاتِھِمْ فِي الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ آمِیْن۔(3)
    سترہویں شریف ماہ فاخر ربیع الآخر ۱۲۹۳ ھ میں کہ فقیر کو اِکیسواں سال تھا، اعلیٰ حضرت مُصَنِّف عَلَّام
سَیِّدُنَا الْوالِد قُدِّسَ سِرُّہُ الْمَاجِد
وحضرت محب الرسول جناب مولانا مولوی محمد عبد القادر صاحب قادری بدایونی دامت برکاتہم العالیہ کے ہمراہِ رِکاب حاضر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1آپ کانام احمد بن علی ہمدانی شافعی ہے، ابن لال کے نام سے مشہور ہیں، آپ ۳۰۷ھ؁ میں پیداہوئے اور ۳۹۸ھ؁ میں انتقال فرمایا، قاضی ابن شہبہ اپنی'' تاریخ ''میں آپ کی تصنیف''معجم الصحابۃ'' کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ کی قبرِ مبارک کے پاس دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔

(''کشف الظنون''، ج۲، ص۱۷۳۶، و''ہدیۃ العارفین''، ج۱، ص۶۹)

2 یہ بات قاضی ابن شہبہ نے اپنی ''تاریخ'' میں ابن لال کی تصنیف''معجم الصحابۃ'' کا ذکرکرتے ہوئے کہی جسے حاجی خلیفہ نے بھی ''کشف الظنون''میں ''معجم الصحابۃ'' کے ذکر میں بیان فرمائی۔

''کشف الظنون''، ج۲، ص۱۷۳۶.

3اللہ تعالیٰ ہمیں ان مقدس حضرات کی برکتوں سے دنیا وآخرت میں نفع پہنچائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
Flag Counter