Brailvi Books

فضائلِ دعا
115 - 322
 		فصل سِوُم اوقاتِ اجابت میں
    قال الرضاء: وہ اوقات وحالات کہ جن میں بنظر ارشادِ احادیث وائمہ دین، اُمیدِ اِجابت بحمد اللہ قوی ہے، پینتالیس ۴۵ہیں۔ 

    ازآں جملہ(ان میں سے) چھتیس۳۶ حضرت مُصَنِّف عَلَّام قُدِّسَ سِرُّہ،نے ذکر فرمائے اور نو۹ فقیر غفر اللہ تعالیٰ لہ، نے بڑھائے۔ )o

    اوّل(۱): شب قدر۔

    قال الرضاء:کہ بقولِ اکثر شب بِسْت وہَفتُم ماہِ رمضان ہے۔)o (یعنی رمضان المبارک کی ستائیسویں شب ہے)۔

    دُوُم (۲):روزِ عرفہ یعنی نَہُم ذِی الحجہ۔ (یہ عام ہے حاجی وغیرِحاجی کیلئے مگر حاجی کیلئے اس میں بھی خصوصیت ہے۔)

    قال الرضاء: خصوصاً بعد زوال خصوصاًعرفات میں۔)o

    سِوُم (۳):ماہ ِرمضان مُطلقاً۔

    چَہَارُم(۴):شبِ جُمُعہ۔

    پَنْجُم(۵):روزِ ِ جُمُعہ۔

    شَشُم(۶):ٹھیک آدھی رات کہ اس وقت تَجلِّی خاص ہوتی ہے ۔ 

    ہَفْتُم(۷):سَحَر ۔

    قال الرضاء: یعنی رات کا چھٹا حصہ رہے ۔ )o

    ہَشْتُم(۸): ساعتِ ِ جُمُعہ یعنی قبلِ غروبِ شمس (یعنی جمعہ کے دن مغرب سے ذرا پہلے)کہ
Flag Counter