Brailvi Books

فاتِحہ اور ایصالِ ثواب کا طریقہ
25 - 26
اور اپنے پیر و مرشِد کو بھی نام بہ نام  ایصالِ ثواب کیجئے۔ ( فوت شُدَگان میں سے جن جن کا نام لیتے ہیں اُن کو خوشی حاصل ہوتی ہے اگر کسی کا بھی نام نہ لیں صِرْف اتنا ہی کہہ لیں کہ یا اللہ! اس کا ثواب آج تک جتنے بھی اہلِ ایمان ہوئے ان سب کو پہنچاتب بھی ہر ایک کو پہنچ جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ) اب حسبِ معمول دعا خَتْم کردیجئے۔ (اگر تھوڑا تھوڑا کھانا اور پانی نکالا تھا تو وہ دوسرے کھانوں اور پانی میں ڈال دیجئے) 
کھانے کی دعوت کی اَہَم احتِیاط
	جب بھی آپ کے یہاں نیاز یا کسی قسم کی تقریب ہو، جماعت کا وَقْت ہوتے ہی کوئی مانِع شَرْعی نہ ہوتو اِنفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے تمام مہمانوںسَمیت نَمازِ باجماعت کیلئے مسجِد کا رُخ کیجئے ۔ بلکہ ایسے اَوقات میں دعوت ہی مت رکھئے کہ بیچ میں نَماز آئے اور سُستی کے باعث مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّجماعت فوت ہوجائے ۔ دوپَہَر کے کھانے کے لیے بعد نَمازِ ظہر اورشام کے کھانے کیلئے بعد نَمازِ عشا مہمانوں کو بُلانے میں غالِباً باجماعت نَمازوں کیلئے آسانی ہے ۔ میزبان ، باورچی ، کھانا تقسیم کرنے والے وغیرہ سبھی کو چاہیے کہ جوں ہی نَماز کا وقت ہو، سارا کام چھوڑ کر باجماعت نماز کا اہتمام کریں ۔ بزرگوں کی ’’نیاز کی دعوت‘‘کی مصروفیت میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ’’نمازِ باجماعت ‘‘میں کوتاہی بَہُت بڑی مَعصیَت ہے ۔
مَزار پر حاضِری کا طریقہ
	بُزُرْگوں کی ظاہِری زندَگی میں بھی قدموں کی طرف سے یعنی چِہرے کے سامنے