اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ؕ
اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
فاتِحہ اور ایصالِ ثواب کا طریقہ
شیطٰن لاکھ روکے مگر یہ رسالہ (28صَفْحات)
مکمَّل پڑھ کر اپنی آخرت کا بھلا کیجئے۔
مرحوم رشتے دار کو خواب
میں دیکھنے کا طریقہ
حضرتِ عَلَّامہ ابو عبد اللہ محمد بن احمد مالِکی قُرطُبِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی نَقْل کرتے ہیں : حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیکی خدمتِ بابَرَکت میں حاضِر ہو کر ایک عورت نے عَرض کی ـ: میری جوان بیٹی فوت ہوگئی ہے، کوئی طریقہ ارشاد ہو کہ میں اسے خواب میں دیکھ لوں ۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے اُسے عمل بتا یا ۔اُس نے اپنی مرحومہ بیٹی کو خواب میں تو دیکھا، مگر اِس حال میں دیکھا کہ اُس کے بدن پر تارکَول (یعنی ڈامَر) کا لباس، گردن میں زنجیر اور پاؤں میں بَیڑیاں ہیں !یہ ہَیبت ناک منظر دیکھ کر وہ عورت کانپ اُٹھی! اُس نے دوسرے دن حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیکو خواب سنایا ،سُن کرآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بَہُت مغموم ہوئے ۔کچھ عرصے بعد حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِینے