زکوٰۃ مال تجارت پر فرض ہوگی نہ صرف نفع پر بلکہ سال مکمل ہونے پر نفع کی موجودہ مقدار اور مال تجارت دونوں پر زکوٰۃ ہے ۔
(فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجَہ،کتاب الزکوٰۃ،ج۱۰، ص۱۵۸)
مال تجارت کی زکوٰۃ کا حساب
مالِ تجارت کی زکوٰۃ دینے کے لئے اس کی قیمت لگوا لی جائے پھر اس کا چالیسواں حصہ زکوٰۃ دے دی جائے ۔
(ماخوذاًفتاویٰ امجدیہ ج ۱ص۳۷۸)
قیمت وقت خریداری کی یا سال تمام ہونے کی ؟
مالِ تجارت میں سال گزرنے پر جوقیمت ہوگی اس کا اعتبار ہے۔
(بہارِ شریعت ،ج۱،حصہ ۵،مسئلہ ۱۶،ص۹۰۷)
ہو ل سیل کا کاروبار کرنے والے کے لئے زکوٰۃ ادا کرنے کا طریقہ
ہول سیل کاروبار کرنے والا شخص جس دن جس وقت مالکِ نصاب ہوا تھا دیگر شرائط پائے جانے اور سال گزرنے پر جب وہ دن وہ وقت آئے توجتنا مال موجود ہے حساب لگا کراس کی فوراً زکوٰۃ ادا کرے اور جو اُدھار میں گیا ہوا ہے اس کا حساب اپنے پاس محفوظ کر لے اور جب اس میں سے مقدارِ نصاب کا پانچواں حصہ