پھل ظاہر ہونے اور کھیتی تیار ہونے سے مراد
سوال:پھل ظاہر ہونے اور کھیتی تیار ہونے سے کیا مراد ہے؟
جواب:اس سے مراد یہ ہے کہ کھیتی اتنی تیار ہوجائے اور پھل اتنے پک جائیں کہ ان کے خراب ہونے یا سوکھ جانے وغیرہ کا اندیشہ نہ رہے اگر چہ توڑ نے یا کاٹنے کے قابل نہ ہوئے ہو ں ۔
(ماخوذ از فتا وی رضویہ ،ج۱۰ ،ص۲۴۱)
پیداوار بیچ دی توعشرکس پر ہے؟
سوال:پھل ظاہر ہونے اور کھیتی تیار ہونے کے بعد پھل بیچے تو عشر بیچنے والے پر ہوگا یا خریدنے والے پر ؟
جواب:ایسی صورت میں عشربیچنے والے پر ہوگا ۔
(ماخوذ از فتا وی رضویہ ،ج۱۰ ،ص۲۴۱)
سوال:عشر ادا کر نے میں تا خیر کرنا کیسا؟
جواب:عشر پیداوار کی زکوۃ کا نام ہے اس لئے جو احکام زکوۃ کی ادائیگی کے ہیں ،وہی احکام عشر کی ادائیگی کے بھی ہیں ۔اس لئے بغیر مجبوری کے اس کی ادائیگی میں تاخیر کرنے والا گنہگار ہے اور اس کی شہادت (یعنی گواہی ) مقبول نہیں ۔
(الفتاویٰ الھندیۃ،کتاب الزکوٰۃ،الباب الاول ،ج۱،ص۱۷۰)